سعود کے والد کون تھے؟ اداکار نے بتا دیا

0
46

پاکستان فلم انڈسٹری کے نوے کی دہائی کے ہیرو سعود قاسمی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌ بتایا ہے کہ ان کے والد مولانا طاہر قاسمی وہ پہلےقاری تھے جنہوں نے ریڈیو پاکستان پر تلاوت کی . انہوں نے کہا کہ میرے چچا شاکر قاسمی بھی ایک معروف قاری تھے ان کو یہ سعادت حاصل تھی کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں جا کر تلاوت کی ، میرے والد نے سب سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھی اور اس کے بعد پاکستان بننے کا اعلان ہوا. سعود نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں ایک قاری کا بیٹا ہوں ، ان سے بہت ساری عادتیں ہم نے اختیار کی. میرے چچا نے بھی اس

روایت کو قائم رکھا وہ پاکستان ٹیلی ویژن پر اقراء کے نام سے پروگرام بھی کیا کرتے تھے، انہیں اور میرے والد کو اُس وقت کے لوگ بہت زیادہ پسند کرتے تھے . سعود کا کہنا ہےکہ میرے چچا میرا فخر تھے ان کا حال ہی میں‌انتقال ہوا جس کا یقینا ہم سب کو بہت زیادہ رنج ہے. یاد رہے کہ سعود قاسمی کا تعلق نہایت مذہبی گھرانے سے لیکن اس کے باوجود وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بنے اور ان کے شوق کی راہ میں ان کی فیملی نہیں آئی.

Leave a reply