![saud](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/09/saud.jpg)
لالی وڈ کے معروف اداکار سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ان کے رشتہ دار ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن کے ساتھ ہوئی ہے. انہوں نے کہاکہ میں ایک مذہبی فیملی سے تعلق رکھتا ہوں، اور میرے والد نے 1947 میں جب پاکستان بنا تو 14 اگست کو پاکستان ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت کی تھی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے چچا نے عالی سطح پر قراءت کا مقابلہ جیتا تھا. انہوں نے کہا کہ جب میںاداکاری میںآنے کا فیصلہ کیا تو خاندان والوں نے کہا کہ خدا تمہیں توفیق دے نعت خوانی کی طرف آنے کی ، انہوں نے کہاکہ آج تک مجھے یہی دعا دی جاتی ہے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”جویریا کے ساتھ میری لو میرج نہیں تھی بلکہ یہ مکمل طور پر ارینج میرج تھی” ،میرے گھر والوں کو جویریا کہیں پسند آگئی تھیں اس کے بعد انہوں نے اس کے گھر جانے کا فیصلہ کی، ان کے گھر میرا رشتہ لیکر امجد صابری ، شان ریمبو وغیرہ گئے تھے ، انہوں نے سوچ سمجھ کر اور بہت سوچ بچار کرکے ہاں کی تھی، میں خوش نصیب ہوں کہ میری شادی جویریا کے ساتھ ہوئی . ہم دونوں ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں.