جھانسی کی رانی بیمار طبیب لندن سے ،پاکستان کو سعودی عرب سے کیا ملے گا ؟ امریکہ سخت پریشان، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

0
49

جھانسی کی رانی بیمار طبیب لندن سے ،پاکستان کو سعودی عرب سے کیا ملے گا ؟ امریکہ سخت پریشان

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ اب مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی ہے . اور باہر سے انہوں‌نے اپنا فیملی معالج بھی منگوا لیا ہے . یہ سب باہر جانے کی تیاری ہے . ڈاکٹر عدنان نے جب سے لندن میں قدم رکھا تب سے ایک بھی ٹویٹ نہیں آئی . ادھر رہتے ہوئے کبھی پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے تھے اور کبھی زیادہ ہوجاتے . اس بے شرم کو تو ڈاکٹروں نے لائسنس بھی معطل کر رکھا ہے . ڈاکٹروں کا یہ جھوٹا شخص ہے . اس پتہ نہیں نواز شریف کو زہر دینے کی کوشش بھی کی ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جھانسی کی رانی جھانسا دے کر پھر سے باہر جانےکی تیاری کر رہی ہے اور لگتا یہ ہے کہ وہ باہر چلی جائے گی . حالانکہ اسے اندر جیل میں ہونا چاہیے . پی ڈی ایم کے مسقبل کے بارے میں انہوں نے کہا یہ پی ڈی ایم تباہ ہو چکی ہے . اور اس کو تباہ کرنے کے پیچھے صرف مریم نواز کا ہاتھ ہے .جس کو یہ پتہ ہی نہیں‌کہ پارٹی اور اتحاد کو کیسے لے کر چلنا ہے . پیپلز پارٹی نے اسی لیے کہہ دیا ہے کہ اہم مریم سے نہیں حمزہ سے بات چیت کریں گے اور ہماری آئندہ کی ڈیلنگ اور معاملات کی استواری حمزہ شہباز سے ہوگی . مریم تو تو بچوں والا ذہن ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کا پتہ نہیں لندن میں لائسنس بھی ہے کہ نہیں کہ ڈاکٹر عدنان نے صرف ایک بیماری نہیں لگائی نواز شریف کو وہ انکو لگ نہں سکتی ورنہ اس کے بس میں‌ہوتا تو یہ بھی لگا دیتے .
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پر کروڑوں کی گاڑیاں گل رہی ہیں. اس پر ہمارے احتساب کے ادارے خیال نہیں کر ہے جو کسٹم والوں کی مٹھی گرم کر دے گا اس کی گاڑی دو دن میں مل جائے گی . اور نہیں کر سکتا اس کی پھر جتنی مہنگی گاڑی ہو گی ایسے ہی گلے سڑے گی.

مبشر لقمان نے جہانگیر ترین کے بارے میں کہا ان کو کچھ نہیں ہوگا. اگر ان کو اندر کیا جاتا ہے تو پھر رزاق داؤد اور عثمان بزدار کو بھی کرنا ہوگا جنہوں نے ان کو اجازت دی . کیا عثمان بزدار کو جیل بھیجے گا کوئی کبھی نہیں تو پھر جہانگیر ترین کو بھی کچھ نہیں ہوگا . اس لیے اس بارے میں کچھ نہیں ہوگا. اگر چینی سکینڈل پر ایکشن لیا گیا تو پھر تو مونس الہیٰ اور خسروبختیار بھی پھنس جائیں گے تو کیا ساری حکومت کو اندر کرنا ہے پھر حکومت کون چلائے گا . ایس اکچھ نہں ہوگا .صرف چند کروڑ یا ارب روپے واپس دے کو چھوڑ جائی گے اور وہ یہ روپے پہلے ہی کما رہے ہیں چینی ایک سو دس روپے بک رہی ہے . اس سے کیا ہوگا ،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیا اس ملک میں کسی امیر آدمی کو کبھی سزا ملی ہے کوئی ایک مثال دے دیں . یہ سب امیر بچ جائیں گے . جہانگیر ترین کو کچھ نہیں ہو گا .

Leave a reply