سعودی اتحاد میں دراڑ، یمن کے معاملے پر مشکلات کا شکار
دبئی : سعودی عرب مشکلات کا شکار ، یمن میںسعودی اتحاد مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نظر نہیں آرہا ، اطلاعات کے مطابق سعودی حمایت یافتہ یمن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک باغی عدن پورٹ کا قبضہ چھوڑ کر اپنی پوزیشن پر واپس نہیں جاتے اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے
ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب نے 10 اگست کو جنوبی فورسز کی جانب سے عدن پورٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد باغیوں سے مذاکرات طے کیے تھے جس پر اتحاد میں دراڑ پڑ گیا ہے۔سعودی نواز حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک وہ قبضہ کیے گئے علاقوں کو نہیں چھوڑتے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسلحہ کو واپس کرتے ہوئے حکومتی فورسز کو واپس آنے کی اجازت نہیں دیتے’۔