سعودی سفیر نواف المالکی سیلاب زدگان کی مدد کےلیے کراچی پہنچ گئے

0
117

کراچی:سعودی سفیر نواف المالکی سیلاب زدگان کی مدد کےلیے سندھ کے دورے پر ہیں اور اس سلسلےمیں وہ آج کراچی پہنچ چکے ہیں جہاں وزیراعلٰی سندھ نے ان کا استقبال کیا،سعودی سفیر نے پاکستان مین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

سیلاب متاثرین کی مدد کے سلسلے میں اس دورے کا ذکرپاکستان میں سعودی سفارتخانے کی طرف سے بھی کیا گیا ، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے سعودی سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلی جناب سید مراد علی شاہ نے آج وزیر اعلی آفس میں خادم حرمین شریفین کے سفیر برائے پاکستان جناب نواف المالکی کا استقبال کیا۔

 

 

 

سفارتخانے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی نےسیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

 

 

دوسری طرف سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی آمد جاری ہے، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

 

 

سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز کراچی پہنچ گئی، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی سفیر،قونصل جنرل، این ڈی ایم اے نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

امدادی سامان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کیا۔

دوسری جانب سیلاب زدگان کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 23 ویں پرواز بھی کراچی پہنچ گئی، اماراتی ایئرفورس کا طیارہ امداد لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچا جہاں دبئی ہاوس عملے،این ڈی ایم اے اور پاک فوج افسران نے استقبال کیا۔

یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر سے 62 امدادی پروازیں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے کراچی پہنچیں، یو اے ای سے 23،اقوام متحدہ کی یو اے ای سے 13، ترکی سے 11،چین سے 4، قطرسے 3،سعودی عرب سے2 پروازیں کراچی پہنچیں جبکہ ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، نیپال،جارڈن اور یونیسف کی جانب سے ایک ایک امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply