سعودی عرب بدل گیا، سال نو کا جشن،مردو خواتین کے رقص کی ویڈیو وائرل

پانچ سال قبل سعودی عرب میں حکومتی سطح پر ہر قسم کے میوزک، تھیٹر، فیشن، نئے سال کی تقریبات اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات کے پروگرامات کو عوامی سطح پر منعقد کرنا نہ صرف جرم تھا بلکہ اسے معیوب بھی سمجھا جاتا تھا۔

باغی ٹی وی : تاہم گزشتہ 5 سال میں سعودی عرب میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور اب وہاں پر نہ صرف اداکاری، فیشن اور گلوکاری کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے نہ صرف اب وہاں خواتین کو غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ بھی ان شعبوں میں پرفارمنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے بلکہ نئے سال کے موقع پر مدینہ منورہ میں نئے سال کا جشن بھی منایا گیا جس میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں شامل تھے-
https://www.youtube.com/watch?v=3z_wWccp6X8&feature=youtu.be
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے شہر مدینہ منوہ میں نئے سال کے جشن کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک بڑی تعداد میں مرد و خواتین مغربی طرز کے مطابق نئے سال کو خوش آمدید کر رہے ہیں –

مدینہ منورہ میں موجود کلب میں سال نو کے موقع پر منعقد تقریب میں ڈانس اور میوزک کا اہتمام کیا گیا-

اس ویڈیو پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور موجودہ سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ شاہ سلمان کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے کیونکہ اس کے ملک نے اس طرح کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے-

سعودی عرب میں پہلی بار میوزک و تھیٹر کی تربیت کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری

آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

Comments are closed.