سعودی عرب کی پی ڈی ایم کو فنڈنگ مولانا کو کتنے ارب ملے ، حافظ حسین احمد کے تہلکہ خیز انکشافات
باغی ٹی وی : سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ایک وی لاگ میں جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد سے سوال کیا کہ جے یو آئی اے کے لوگ آپ پر الزام لگاتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان امامت کرا رہے تھے آپ نے پہلے ہی سلام پھیرا اور ان کو چھوڑ کر چلے گئے اس پر بڑا دلچسپ جواب دیتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا جماعت کرا رہے تھے میں جب دیکھا کہ آگے تو مریم نواز کھڑی ہے تو پھر میں کیا کرتا آپ سمجھ دار ہیں.
مبشر لقمان نے پھر حافظ حسین احمد سے سوال کیا کہ سنا باہر سے کوئی پندرہ ارب آیا ہے پی ڈی ایم کے لیے . اس کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ مجھے حساب کتاپ کا تو زیادہ علم نہیں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ جہاں پر ہو وہاں پرندہ ہوتا ہے . اگر پر نہ ہو تو کوئی پرندہ نہیں کہتا . اس کے بعد مبشر لقمان نے حافظ حسین احمد سے پوچھا کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اس پیسے کے بارے میں جواب دہ ہیں
. جس کے جواب میں حافظ حسین احمد نےکہا جس نے پسوں کا جواب دینا تھا وہ تو بگھوڑا ہوگیا. جو یہاں ہیں مریم نواز وہ کہتی ہے کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے.
ان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھوں پر کوئی کرپشن کا کیس بھی نہیں ہے اور ان کے پاس اربوں جو ہے وہ اس پر اگر وہ زکوۃ دیں گے تو کچھ وہ بھی اڑھائی فیصد بنتی ہے . اب انہوں نے اس کار خیر کے لیے زکوۃ بھی دینی ہے .
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اجلاس میں کہا گیا جان جے یو آئی کی ہوگی اور مال ن لیگ کا ہوگا. ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میںکوی صداقت ہے کہ مولانا کو غیر ملکی ممالک سے پیسا ملا ہے تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا دیگر ممالک کا تو علم نہیں لیکن سعودی عرب میاں صاحب پر ہمیشہ مہربان رہا ہے . انہوں نے کہا جب قومی اتحاد بن رہا تھا تب بھی سعودی عرب نے کھل کر پیسہ دیا تھا .
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے ٹیسٹ رپورٹیں میں بھی ہیر پھیر کیا گیا تھا . اس پر تحقیق ہونی چاہیے کہ کس نے ایسا کیا . جس کے بعد وہ بیرون ملک گئے یہ سب بیرونی دباؤ پر کیا گیا تھا . اس کے شواہد بھی ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نہیں ہے مستقبل اس کا ہوتا ہے جس کا ماضی یا حال ہو. ان کا تو کچھ بھی نہیں ہے . میں نے اس سلسلے میں جو بھی تجزیے پیش کیے وہ سب سچ ثابت ہوئے .