سعودی عرب کس کو اہمیت دیتا ہے، سعودی سفیر نے ملاقات میں واضح کردیا

سیکرٹری دفاع سے سعودی عرب کے سفیر کی وزارت دفاع میں ملاقات

سیکریٹری دفاع ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) میاں محمد ہلال حسین سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔سیکریٹری دفاع نے معززسفیرکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا دائرہ کار مثالی ہے ۔ دونوں ممالک مزید تعاون کی وسعت کے لیئے کوشاں ہیں۔

سفیرمحترم نواف بن سعید المالکی نے ان جذبات کا والہانہ جواب دیتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید تنوع اور دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان آرمڈ فورسز کے تربیتی اداروں میں قائم معیار کو برقرار رکھنے والی فوجی تربیت کو سراہا۔

سیکریٹری دفاع نے سفیر موصوف کو سی پیک منصوبوں کے ذریعہ علاقائی معاشی تعاون سے پیدا ہوئے والے مواقع سے آگاہ کیا۔ سفیر نے پی او ایل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں سعودی دلچسپی کو اجاگر کیا اور مستقبل قریب میں ٹھوس پیشرفت کی امید ظاہر کی۔

بعد ازاں دونوں معززین نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

Comments are closed.