سعودی عرب کی جنگی تیاریاں ، مشقیں شروع کردیں

0
38

سعودی عرب کی جنگی تیاریاں ، مشقیں شروع کردیں

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں اس وقت حالات نارمل نہیں‌ہیں .حوثی باغیوں نے اپنے حملے تیز کر دیے ہیں.اس سلسلے میں سعودی عرب نے بھی جنگی تیاریاں تیز کی ہیں‌اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام شروع کردیا ہے . سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجی مشقیں محمد نجیب ملٹری بیس میں ہو رہی ہیں۔ ان میں امارات، بحرین اور اردن کے فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

محمد نجیب ملٹری بیس مصر کے شمالی عالاقے میں واقع ہے۔ مشقیں شروع کرنے سے پہلے شریک ممالک کی افواج نے تربیتی تجربات اور تصوارت کے حوالے سے ایک گائیڈ تیار کی ہے۔العربیہ کے مطابق شریک فوجی دستوں کو ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے۔
فوجی مشقوں میں شریک عرب افواج ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔سعودی عرب کی افواج کی شرکت کامقصد بھی مملکت کے محافظوں کی عسکری صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا اور ان کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے

Leave a reply