سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد،بھارت میں 738 پاکستانی جیلوں میں

پاک افغان تعلقات ،مسائل پیدا ہو رہے، شیری رحمان نے بریفنگ مانگ لی
Jail

اسلام آباد ( محمد اویس) سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ممالک میں کل 21409 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں متحدہ عرب امارت میں 5297، سعودی عرب میں 10432 اور بھارت میں 738 قیدی قید ہیں ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی کے سوال کہ کیا صوبائی حکام غیرملکی حکام سے ملاقاتیں کرسکتے ہیں جس پر سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سی چیزیں صوبوں میں ڈیلیوٹ ہوگئی ہیں،کمیٹی نے سندھ طاس معاہدے کو دوبارہ کھولنے اور پاک افغان تعلقات پر بریفنگ مانگ لی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر اور سینیٹر شیری رحمان نے شرکت کی ۔وزرات خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ممالک میں کل 21409پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں متحدہ عرب امارت میں 5297، سعودی عرب میں 10432 اور بھارت میں 738 قیدی قید ہیں ۔ہندوستان کی جانب پاکستان کو سندھ طاس معاہدے پر نوٹس کا معاملہ زیر بحث آیا ۔سینٹر عرفات صدیقی نے کہاکہ میڈیا کے مطابق سندھ طاس معاہدے کو کھولنے کا کہا جارہا ہے، سینٹر شیری رحمان نے کہاکہ ایسا نہ ہوکہ معاہدہ دوبارہ کھولنے سے پاکستان کو نقصان ہو، معاہدے جب ہوا تھا حالات کچھ اور تھے اب کچھ اور ہے، اس معاہدہ کو جو کسٹوڈین ہے ہوسکتا وہ دوبارہ اس طرح سے مدد نہ کرسکے، مودی پہلا شخص ہے جس نے پانی کو ویپن آئز (weponize) کیا، ہندوستان دریائوں پر ڈیمز بنا رہے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ دوبارہ کھولنے کی وجہ سے پاکستان کو نقصان نہیں ہوگا؟ افغانستان کی وجہ سے امن وامان کی مسائل پیدا ہوئے اس پر بات ہونی چاہیے ۔ جب سے طالبان کی حکومت آئی ہے اس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے تجارت اور خطے کے ساتھ رابطوں پر مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ افغان کونسلر جنرل بھی قومی ترانے پر نہیں کھڑا ہواہے ،پاک افغان تعلقات پر بریفنگ دی جائے۔

سندھ طاس معاہدے پر بریفنگ طلب،دوبارہ کھولنے سے نقصان تو نہیں ہو گا؟ کمیٹی
سندھ طاس معاہدے پر کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی ۔عرفان صدیقی نے کہاکہ اخبارات میں سندھ طاس معاہدے کو کھولنے کی باتیں ہورہی ہیں اس حوالے سے کچھ بتایا گیا ہے؟ وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ سیکرٹری واٹر اور وٹر کمیشن سے معلومات لی جائیں وہ متعلقہ وزارت ہے ۔قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے پر افغان حکومت کے جواب کا انتظار ہے ہم نے ڈیماش دیا ہے حکومتی ادارے اگر کسی غیر ملکی سفارت خانے سے ملنا چاہتا ہے تو اس کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت لینی ہوتی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھ کیا وزیر اعلیٰ کے پی کے نے ملاقات کے لئے وزارت خارجہ سے اجازت لی تھی جس پر سیکرٹری نے کہاکہ میں یہ دیکھ کر بتاؤں گی کہ کیا اجازت لی تھی کہ نہیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا کہ آپ کو اس بارے میں معلوم ہونا چاہیے تھا ۔کیا صوبائی حکام غیر ملکی سفارتی حکام سے مل سکتے ہیں جس پر سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بہت سی چیزیں وفاق سے نکل کر صوبوں کے پاس چلی گئی ہیں اور بہت سی چیزیں ڈیلیوٹ ہوگئی ہیں ۔قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر صوبوں کو ہم نے ایڈوائزری بھیجی ہے تاکہ اس طرح کا واقع دوبارہ نہ ہو.

بیرون ملک جرائم میں ملوث پاکستانی افراد کی فہرست طلب

پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہ آئے

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے

بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث

بیرون ملک 29ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید

بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی

بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا

کرغستان میں 1200 غیرقانونی پاکستانی ہیں جن کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا، اسحاق ڈار

پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا

امریکا کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا "گلُ ” کھلاتے رہے؟

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

Comments are closed.