سعودی عرب میں حملوں کی یلغار ، میزائل گرنے سے جدہ ایئر پورٹ بند کرنا پڑا

باغی ٹی وی :یمنی باغیوں نے سعودی عرب کے اندر وسیع پیمانے پر حملوں کا دعوٰی کیا ہے .

یمنی باغیوں کے ترجمان یحیی السریع کے مطابطابق 22 ڈرون اور میزائلوں سے سعودی عرب کی سرحد کے اندر داغے گئے ہیں اور ان کو اہداف پر فائر کیا گیا ہے .

ترجمان یحیی السریع نے مزید بتایا ککہ اس آپریشن کو دفاعی توازن-6 کا نام دیا گیا ہے اس بڑی کاروائی کو اس انداز سے لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بیلیسٹک میزائل کو اہداف پر داغا گیا اور 18 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

اس آپریشن کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں 3 ڈرون اور ایک ذوالفقار میزائل، 10 صماد- کو اہداف کی طرف بھیجا گیا اور کامیابی اہداف کو ٹارگڈ کیا گیا

اطلاعات کے مطابق رآس التنورہ تیل بندرگاہ، آرامکو کمپنی،الدمام شہر میں فوجی اہداف نشانے پر تھے . ان کے علاوہ دیگر ٹھکانوں بھی کو نشانہ بنایا گیا۔

باغیوں کے اس بڑے حملے کے جواب میں سعودی اتحاد کے فوجی ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ تمام میزائلوں اور ڈرون طیارں کو ٹارگٹ پر لگنےسے پہلے ناکارہ یا تباہ کردیا گیا جبکہ سعودی ذرائع ابلاغ نے جدہ اور کئی شہروں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔ ان حملوں کے بعدجدہ ایئرپورٹ کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں موقوف کرنا پڑیں

Shares: