سعودی عرب نے کمپنیوں کو پاکستانی محنت کشوں کو نکالنے سے روک دیا
باغی ٹی وی سعودی عرب میںمقیم پاکستانیوں کے اچھی خبر کہ سعودی عرب نے 3 ماہ تک کمپنیوں کو پاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
پاکستان کے محنت کشوں اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر حکومت اور سعودی عرب حکام کے درمیان اہم رابطے جاری ہیں۔ اس ضمن میں زلفی بخاری نے سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر اہم رابطہ کرکے پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت کی۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے ان سے درخواست کی کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں، سعودی حکام پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں۔ انہوں نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی۔
سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر نے زلفی بخاری کی درخواست پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی۔
سعودی عرب، پاکستان سمیت اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد میں شہریوں کی نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے تا ہم پاکستان کی حکومت نے اس ضمن میں دینی جماعتوں کی جانب سے احتجاج پر مساجد میں شہریوں کو نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت دی اور اسکے لئے شرائط رکھیں
دوسری جانب مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح 10 رکعت پر مشتمل ہوگی تا ہم دونوں مساجد میں رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندی جوں کی توں برقرار رہے گی