سعودی عرب نے فلائٹس آپریشن بحال کرنے کی تاریخ بڑھا دی ، کیا وجہ بنی

0
48

سعودی عرب نے فلائٹس آپریشن بحال کرنے کی تاریخ کو بڑھا دی

باغی ٹی وی : سعودی عرب نے فلائٹس آپریشن بحال کرنے کی تاریخ کو بڑھا دیا گیا. فلائٹ آپریشن 17مئی 2021کو مکمل طور پر بحال ہوگا، سعودی وزارت داخلہ نے 17مئی تک فضائی، بحری اور زمینی بارڈر بند رکھے جائیں گے، 17مئی تک فضائی، بحری اور زمینی بارڈر بند رکھے جائیں گے.فیصلہ خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں کوروناکیسزبڑھنے کی وجہ سے کیا گیا

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مہلک وائرس کے 253 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس قبل چند دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 کے قریب مریض رپورٹ ہورہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں وائرس سے اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادشمار کے تحت گزشتہ روز 3 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

سعودی عرب میں وبا کے آغاز سے اب تک متاثرین کی کل تعدد 3 لاکھ 67 ہزار 276 ریکارڈ کی گئی جبکہ 6 ہزار 366 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز 208 افراد نے وبائی مرض کو شکست بھی دی۔

اب تک صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 753 ہوگئی اور یہ شرح روزانہ کی بنیاد پر بڑھ بھی رہی ہے۔ مملکت میں صحت یابی کی شرح 97.67 ہوگئی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 157 ہے۔

Leave a reply