باغی ٹی وی : سعودی عرب نے سرحدیں کھول دیں، بین الاقوامی پروازیں آج سے بحال ہو گئیں.

باغی ٹی وی :سعودی عرب نے آج اتوار کو صبح 11 بجے سے فضائی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے؛سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کردی گئی تھیں‘۔’بعد ازاں 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج اتوار 3 جنوری کو ختم ہو رہی ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’صحت حکام کی جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی’اس بنا پر آج اتوار صبح 11 بجے سے تمام سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں‘۔

واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے یہ پابندی 20 دسمبر کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔

Shares: