سعودی عرب نے ترکی کے خلاف بڑا اعلان کردیا ، اسرائیل کی حمایت شامل

0
48

سعودی عرب نے ترکی کے خلاف بڑا اعلان کردیا ، اسرائیل کی حمایت شامل

باغی ٹی وی : سعودیہ کی طرف سے یہ اقدام ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے عرب ممالک پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اسرائیل نے امن کوششوں میں خلل ڈالنے پر استنبول پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور نیٹو ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی کو لگام ڈالی جائے۔سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ اذلان الاجلان نے ٹویٹ کیا ، ”درآمد ، سرمایہ کاری یا سیاحت کی سطح پر ترکی کی ہر چیز کا بائیکاٹ کرنا ، ہر سعودی – تاجر اور شہری کی ذمہ داری ہے کیوں کہ ترکی مسلسل ہمارے ساتھ دشمنی کر رہا ہے۔

ترک صدر نے جنرل اسمبلی سے اپنے حالیہ خطاب کے دوران ،عرب ممالک پرکھل کر تنقید کی تھی۔ترکی نے کئی دہائیوں سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھے ہیں ، لیکن متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے کی ترکی نے کھل کر مذمت کی ہے۔

اس کے جواب میں اسرائیل کے وزیر دفاع نے ترکی پر اپنی امن سازی کی کوششوں کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا۔ترکی کا خیال ہے کہ خلیجی ریاستوں اور اسرائیل کے مابین امن معاہدوں نے فلسطینیوں کو مایوسی کا نشانہ بنایا ہے ، جو مغربی کنارے اور غزہ میں ریاست کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدے کرنے سے ہم فلسطین کے ساتھ بھی امن معاہدے کر سکیں گے، اور پھر ان معاہدوں کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کو قانونی طور پر اسرائیل کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

Leave a reply