سعودی عرب نے اہم عالمی ایجنسی کی گورننگ باڈی کی رکنیت حاصل کر لی

0
35

سعودی عرب نے خود کو عالمی اتحاد اور تنظیموں میں شامل کرتے ہوئے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ،سعودی عرب نے عالمی توانائی جوہری ایجنسی ‘آئی اے ای اے’ کے گورننگ باڈی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔
چند روز قبل آئی اے ای اے نے ایران پر خاص قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں. جن کے رد عمل میں چند روز قبل ایرانی حکومت نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے برخلاف افزودہ یورینیم کی مقدار بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ 35 ملکی جوہری توانائی ایجنسی اس موضوع پر ویانا میں اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے دو نکات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افزودہ یورینیم کی مقدار میں اضافے کا مقصد یورپی ممالک پر دباؤ میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ وہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے نمٹنے میں تہران حکومت کی مدد کریں۔

Leave a reply