سعودی عرب جدت پسندی کے بعد کھیل کے میدان میں بھی ترقی کر رہا ہے
سعودی عرب کی روبوٹ اولمپک ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ ورلڈ روبوٹ اولمپکس (ڈبلیو آر او) میں ایک اور کامیابی سمیٹے ہوئے اس بین الاقوامی مقابلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ 7 سے 10 نومبر درمیان جاری رہا جس میں 72 ممالک کی 423 ٹیموں نے حصہ لیا۔
سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے مجموعی طورپر آٹھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ان ٹیموں کو توانائی اور صنعت ، کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ ، سعودی سائبر سیکیورٹی اینڈ پروگرامنگ فیڈریشن ، سعودی فیڈریشن برائے وائرلیس اسپورٹس اینڈ ریموٹ کنٹرول اور ہیومن سوسائٹی کے اشتراک سے ایک عالمی مقابلے میں شرکت کے لیےبھیجا گیا۔