آرامکو حملوںکے بعد سعودی عرب نے تیل کی مکمل سپلائی بحال کردی
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
یہ بات انھوں نےکل ایک نیوز کانفرنس میں کہی ، سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کے مطابق جو صارفین سعودی عرب سے تیل کے خریدار نہیں بھی ہیں وہ بھی متاثر ہوئے .
اکتوبر میں سعودیہ کی یومیہ پیداوار اٹھانوے لاکھ بیرل ہوجائے گی۔سعودی شہزادے نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر حملہ کرنے والوں خلاف سخت کارروائی کی جائے
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنے صارفین کو تیل کی مکمل سپلائی مہیا کرے گا اور اسلسلےمیں جو انقطاع آیا ہے اس کو پورا کرنے کےلیے روٹین سے بڑھ کر بھی تیل سپلائی کرے گا.