سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کا بیان سامنے آ گیا

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کہنا ہے کہ یہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا –

باغی ٹی وی : منگل کو فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

ارجنٹائن کو شکست: سعودی وزیر کھیل قومی ٹیم کے گول پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

اپ سیٹ شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ‘یہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا اور اس نے سخت دکھ دیا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے-

میسی نے کہا کھیل میں وہ 5 منٹ ہمارے لیے بھاری ثابت ہوئے، ہم نے سب بگاڑ دیا، گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے، میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے-

سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ کھیل پر میسی نے کہا کہ ہم جانتےتھے وہ ٹیم کیا ہے، اگر ہم اسے کھیلنے دیں گے تو وہ شاندار کھیل پیش کرے گی، مجھے اس گروپ کے ساتھ اتنا بڑا دھچکا کبھی نہیں لگا لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، ہمیں اب جیتنا ہے-

دوسری جانب قطر میں ہونے والےدنیا کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر مملکت سمیت دنیابھر میں سعودی شہری جشن منارہے ہیں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سجدہ شکر ادا کیا۔

دوبار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن پہلا میچ نہ جیت سکی،سعودی عرب کی فتح


محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے میچ کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا۔سعودی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر احباب سے بغل گیر اور سجدہ ریز ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھر پور انداز میں وائرل ہوئیں۔

سعودی وزیر کھیل قومی ٹیم کے گول پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکےسعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے میچ میں سعودی وزیر کھیل ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر خوشی سے اچھل پڑے اورایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کی سعودی فٹبال ٹیم کی تاریخی کامیابی پرمبارکباد

علاوہ ازیں فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی شکست پر جواریوں کی تجوریاں خالی ہو گئیں فٹبال ورلڈکپ کے فیورٹس میں شمار کیے جانے والے ارجنٹائن کی اپ سیٹ شکست نے جواریوں کی بڑی تعداد کو بھی بھاری نقصان پہنچا دیا۔

ایک آسٹریلوی نے ایک لاکھ 60ہزار ڈالر داؤ پر لگائے، ارجنٹائن کی جیت کی صورت میں اس کو صرف 20ہزار ڈالر ملتے مگر سعودی عرب کی فتح نے بھاری رقم سے محروم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور جواری کو ایک لاکھ ڈالر سے ہاتھ دھونا پڑے،ورلڈکپ کے میچز پر بھاری جوا کھیلا جارہا ہے،البتہ ارجنٹائن کی شکست کے بعد داؤ لگانے والے سوچ میں پڑ گئے ہیں،اب کمزور خیال کی جانے والی ٹیموں کو بھی نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوگا۔

سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرجشن؛محمد بن سلمان کا سجدہ شکر:عام تعطیل کا اعلان

Comments are closed.