سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کتنے لاکھ ہو گئی؟ خبر

0
38

سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مشترکہ فیلڈ آپریشن کے دوران اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے جانے والے تارکین کی تعداد بڑھ گئی ہے،

ریاض ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مشترکہ فیلڈ آپریشن کے دوران اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے جانے والے تارکین کی تعداد 0 4 لاکھ 68 ہزار322 ہوگئی، مشترکہ فیلڈ آپریشن 16نومبر 2017ء کو شروع کیا گیاتھا، نئے اعداد وشمار 24 اکتوبر 2019ء تک کے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک اعلامیے میں بتایا کہ ملک کے تمام علاقوں میں اس مدت کے دوران 4068322 غیر قانونی تارکین پکڑے گئے ان میں سے 3179181 کا تعلق اقامہ، 625663 محنت اور 263478 سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں سے ہے، وزارت داخلہ کے مطابق 70478 لوگ غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے پکڑے گئے ان میں 44 فیصد کا تعلق یمن ، 53 فیصد کا ایتھوپیا اور 3 فیصد کا دیگر ممالک سے پایا گیا،

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو ٹرانسپورٹ یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث 1644 سعودی بھی گرفتار کیے گئے ان میں سے 1618 کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں رہا کردیا گیا جبکہ دیگر26 سعودیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave a reply