سعودی عرب یونیسکو UNESCO کے مرکز میں سعودی ثقافتی نمائش کا افتتاح
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بندر بن عبداللہ بن فرحان آج منگل کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیسکو UNESCO کے مرکز میں سعودی ثقافتی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد عالمی ثقافتی تبادلے کی مضبوطی، قومی ورثے کا تحفظ اور منتقلی ،،، اور ثقافتی ماحول کی ترقی ہے۔ شہزادہ بندر تعلیم، سائنس اور ثقافت کی قومی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق یہ نمائش اور یونیسکو میں وزراء ثقافت کا عالمی فورم 2019 بیک وقت منعقد ہو رہا ہے۔ فورم میں دنیا بھر سے وزراء ثقافت کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ یہاں سعودی عرب واحد ملک ہو گا جو فورم کے ساتھ کسی سرگرمی کا منتظم ہو گا۔ مذکورہ فورم دنیا بھر میں سرکاری پالیسیوں میں ثقافت کے بنیادی مقام اور دیرپا ترقی پر اس کے اثرات کو زیر بحث لانے کے لیے ایک مرکزی ایونٹ ہے۔
سعودی عرب کی اس نمائش کے منتظمین میں وزارت ثقافت، العلا ضلع کی روئل کمیٹی اور مسک انسٹی ٹیوٹ فار آرٹس شامل ہیں۔ نمائش میں 19 فن کار اور 39 فن پارے موجود ہوں گے۔ نمائش میں آرٹ ورک کے مختلف نمونے، کانسی کی تراشی ہوئی اشیاء، تصاویر اور سعودی قومی ورثے کے بارے میں تفصیلات دستیاب ہوں گی۔ ان میں عربی قہوہ، باز کا فن، شاعری، براہ راست موسیقی اور مطبخی فنون (پکوان سے متعلق) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک ٹھیٹر پر چاکو سے حملہ ہوا حملہ آور نے تھیٹر کی ٹیم کے ارکان میں دو مردوں اور ایک خاتون کو اُس وقت چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اسٹیج پر براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ حملہ آور مملکت میں مقیم ایک 33 سالہ یمنی ہے جس کے اسٹیج پر دھاوا بولنے کے فوری بعد اس پر قابو پالیا گیا۔ حملہ آور کے قبضے سے استعمال ہونے والا ہتھیار "چاقو” برآمد کر لیا گیا اور اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
واضحرہے کہ جب سعودی عرب میں تھیٹر اور سینما کی چھوٹ ملی ہے تب سے مذہبی طبقے کی جانب سے اس کو شدید تنقدید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. اور یہ طبقہ جدت پسندی کےایسے اقدام سے بہت نالاں ہے.






