21 سال کی خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی،یہ اجازت کس اسلامی ملک نے دی ، خبر نے ہلچل مچادی

0
45

ریاض: 21 سال کی خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی،یہ اجازت کس اسلامی ملک نے دی ، خبر نے ہلچل مچادی، اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کو ہوٹلوں میں بغیر محرم کے رہنے کی اجازت دے دی۔

خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

سعودی عرب کی سیاحتی کمیٹی کی جانب سے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اقامہ رکھنے والی خواتین کو تنہا رکنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ محرم کے بغیر اب مقامی خواتین کو تنہا رکنے کا قانونی اختیار ہوگا۔قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کے دستخط سے یہ حکم نامہ نافذ ہو گیا ہے

عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کی قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کے دستخط سے جاری ہونے والی ہدایات میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ دیگر کاروباری مراکز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

کرکٹ میچ کےنام پرٹریفک جام،ٹریفک روٹس تبدیل،کاروباربند

قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کےمطابق’’جو بھی مملکت میں قانونی طور پر مقیم ہے خواہ وہ مرد ہو یا خاتون انہیں رہائشی بکنگ اور کمرے بنا روک ٹوک فراہم کیے جائیں، کسی بھی شخص کا اقامہ (شناختی کارڈ) دیکھ کر انٹری کی جائے جبکہ سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹ دیکھے جائیں‘‘۔

میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے

قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے تحت 21 برس یا اُس سے زائد عمر کی خواتین پاسپورٹ بغیر سرپرست یا اپنی مرضی سے حاصل کرسکتی ہیں جبکہ وہ انہیں بیرون یا اندرون ملک اکیلے سفر کرنے کی بھی اب مکمل اجازت ہے۔

Leave a reply