اسلام آباد:وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت خوشخبری سنادی، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عربی میں شاہی معافی کے تحت 5 سو 79 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے اور وہ کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں‌۔

111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

ذرائع کے مطابق پاکستانی قیدیوں‌کی رہائی کے حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ کا کہنا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر متعلقہ محکمے کے نمائندے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں‘۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ کو ان رہا ہونے والے قیدیوں کی معلومات فراہم کردی گئیں تاکہ اس کے اراکین اجلاس میں ان کا تجزیہ کرسکیں۔

ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے یہ بتایا گیا ہےکہ زیادہ تر افراد دھوکا دہی، منشیات اسمگلنگ، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے، چوری، جیب کاٹنے اور رشوت کے الزام میں قید تھے۔تاہم ان میں سے ایک شخص ریپ کیس میں بھی ملوث تھا جبکہ 579 میں سے رہا ہونے والے زیادہ تر افراد کو منشیات اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے الزام پر ایک سے 5 سال کی سزا ہوئی تھی

مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

یاد رہےکہ رواں برس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد سے ان 579 افراد کے علاوہ مکہ مکرمہ، ریاض، دمام، تبوک اور جوف سے بے دخل کیے گئے مزید 3 ہزار 396 افراد کو ڈپورٹیشن کیمپوں سے بھی رہا کیا جاچکا ہے۔دوسری طرف سفارتی حلقوں کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے متوقع سعودی عرب کے اعزاز میں سعودی حکام نے یہ قدم اٹھایا ہے

Shares: