ریاض:سعودی عرب بدل رہا ہے ! پہلی باحجاب خاتون نائی کی ویڈیو وائرل ،ا طلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پہلی باحجاب خاتون نائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باحجاب خاتون نائی منہ پر ماسک لگائے بچے کے بال کاٹ رہی ہیں۔ جب کہ بچے کے والدین خاتون نائی کی ویڈیو بناتے ہوئے اس سے گفتگو کر رہے ہیں۔

بچے کے والد نے ویڈیو بناتے ہوئے خاتون نائی سے کہا کہ آپ سعودی عرب کا فخر ہیں۔ خاتون نائی نے بتایا کہ وہ سعودی عرب کی شہری ہیں، طائف شہر میں صرف بچوں کی حجامت کرتی ہیں۔

Shares: