سعودی عرب بھی جلد امارات اسرائیل معاہدہ قبول کرلیگا،سعودی عرب نے کچھ شرائط رکھی ہیں :ٹرمپ کا دعویٰ

0
117

واشنگٹن :سعودی عرب بھی جلد امارات اسرائیل معاہدہ قبول کرلیگا،ٹرمپ نے وجہ بھی بتادی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکا ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف اقدامات چاہتا ہے امریکہ سعودی عرب کے مطالبے کوپورا کرنے کی کوشش کرے گا جس کے بعد سعودی عرب بھی عرب امارات اوراسرائیل کی ڈیل میں شامل ہوجائے گا

ایجنسی رپورٹس کے مطابق روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی اقدام کی شدید مخالفت متوقع ہے۔ ایران ایٹمی ڈیل کے بعد تہران کے خلاف پابندیاں معطل کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارت خانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔دوسری جانب سعودی عرب نے فلسطینیوں سے بین الاقوامی امن معاہدہ کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a reply