پاکستان میں تیل مصنوعات میں اضافے کی کہاں تک تیاریاں کی جارہیں….جانیے تفصیل میں‌

0
38

سعودی عرب میں حملو ں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان پر اثرات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس بین الاقوامی اضافے کے بعد پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے اور تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، 11 فیصد اضافے سے 71.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے،

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے اس کے لئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں.

Leave a reply