سعودی کمپنی کے مالک نے پاکستانی شہری کو تحفے میں سونے کی اینٹ دے دی، وجہ کیا ؟ جان کر سب حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نجی کمپنی کے مالک نے اپنی کمپنی میں 42 سال کام کرنے والے ملازم کو سونے کی اینٹ تحفے میں دے دی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سعودی عرب کی مشہور نجی کمپنی کا مالک اپنی کمپنی میں بیالیس سال سے کام انجام دینے والے پاکستانی شخص کو سونے کی اینٹ جس کی قیمت دو لاکھ سعودی ریال (مساوی 82 لاکھ پاکستانی روپے) ہے، تحفتا پیش کر رہا ہے.

https://twitter.com/urPKarabic/status/1234813742401101827?s=08

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید داڑھی والے بزرگ ایک باکس کھولتے ہیں ، اس دوران کمپنی کا مالک بھی موجود ہوتا ہے اور اس باکس سے نکلنے والی سونے کی اینٹ پاکستانی کو تحفتا دے دیتا ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،

سوشل میڈیا صارفین نے کمپنی مالک کے اس فیصلے کو ایک طرف سراہا ہے تو دوسری جانب تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنیوں کے مالک اقامہ کے نام پر ڈبل فیسیں وصول کرتے ہیں، یہ انتہائی اچھا شخص ہے جس نے اپنے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی شخص کو اسکا صلہ دیا، دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سونے کی اینٹ کمپنی مالک اسے چالیس سال قبل دے دیتا تو اس کو فائدہ تھا، اب تو اسکی عمر اتنی ہو چکی ہے یہ اینٹ اسکے بچوں کے بھی بچوں کے کام آئے گی.

Shares: