سعودی عرب کی سفارتکاری کوسخت دھچکا:انڈونیشیا اورتیونس ڈٹ گئے

0
33

جکارتا :سعودی عرب کی سفارتکاری کوسخت دھچکا:انڈونیشیا اورتیونس ڈٹ گئے،اطلاعات کے مطابق اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے ہونے والی سفارتکاری کو اس وقت سخت دھچکا لگا جب انڈونیشیا اورتیونس نے اسرائیل کوتسلیم کرنے سے صاف انکارکردیا،

انڈونیشیاء کی وزارت خارجہ نے صیہونی ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی برقراری سے متعلق شائع اور نشر ہونے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب تیونس کے وزیر اعظم هشام المشیشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی برقراری ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انڈونیشیا اورتیونس کو اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے دوستوں کی کوشش جاری تھی ، اس حوالے سے سعودی عرب ان دنوں سفارتی سطح پرکافی متحرک تھا

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دباو میں آ کر متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی۔

Leave a reply