سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں، علی خالد الدوسری نے چارج لینے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی خالد الدوسری نے کہاہے کہ سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی کی سربراہی میں پاک سعودی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے، پاکستان میں قائم مملکت سعودی عربیہ کے نئے سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے انچارج علی خالد الدوسری نے اپنے آفس کاچارج لیا تومیڈیا سیکشن کے عملے نے ان کا بھرپوراستقبال کیا، علی خالد الدوسری میڈیا اور رابطہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں چندروزقبل ہی سفارتخانے میں تعینات کیاگیا تھا،
علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے وابستہ شخصیات ودیگر افراد سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں، انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے، سعودی عرب اورپاکستان دو بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کومشترکہ مسائل کا سامنا ہے، ہم مل کران مسائل اورچیلنجزسے عہد ہ براں ہوسکتے ہیں،