سعودی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے

0
57

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے سعودی وزیر خارجہ کا شام پہنچنے پر استقبال کیا،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی صدر بشارالاسد اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں قیام امن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنےکیلئےتیارہیں،چین

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں قیام امن اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امور کے حوالے سے سعودی عرب گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

شامی صدر کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک ایک رشتے میں جڑے ہیں جن کے درمیان بہتر تعلقات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ فیصل کا دورہ شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی سعودی عرب کی خواہش اور دلچسپی کے دائرے میں آتا ہے سعودی عرب شام کے بحران کے ایسے حل کا حامی ہے جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور اس کی عرب شناخت کو برقرار رکھے اور اسے اس کے عرب ماحول میں اس طرح بحال کرے جس سے اس کے برادرعوام کی فلاح وبہبود میں مدد ملے-

کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

سعودی میڈیا کے مطابق بیانات میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا کوئی ذکرنہیں کیا گیا جو کہ اگلے ماہ ریاض میں ہوگا۔

واضح رہے کہ 2011 کے بعد سعودی وزیرخارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، شام کی دہائیوں سے جاری علاقائی تنہائی کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے، شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے شام سے تعلقات منقطع تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی عرب اور شام نے گزشتہ ماہ تعلقات بحالی پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

Leave a reply