سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ، کس اہم شخصیت نے استقبال کیا

باغی ٹی وی سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزارت خارجہ پہنچ گئے.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اپنا پہلا دورہ پاکستان کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے آگاہ کیا کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر وہ پاکستان آئے ہیں. یاد رہے کہ وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔

Shares: