یمن میں آئینی حکومت کی حامی عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نےایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی یمن کے مختلف علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیے کام کررہی ہے۔ اسی سلسلےمیں سعودی عرب کی فوج شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی ہے تاکہ وہاں پرآئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائی جاسکے۔

الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل المالکی نے کہا کہ یمن کے تمام متحارب فریق جنگ بندی کی دعوت پر عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

اس موقع پر عرب اتحاد کے ترجمان نے حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے کتاف گورنری میں حوثی باغیوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کیے جانے کی ویڈیو بھی دکھائی۔

Shares: