ترجمان سول ایوی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد نے تیسرے اور اخری مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ کیا ہے جس میں گاکا ٹیم کو ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری) اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور پھر گاکا ٹیم کو ایئرپورٹ کے جغرافیہ، تعمیر کے بارے میں بتایا گیا.
ترجمان کے مطابق گاکا ٹیم کو مسافروں اور پروازوں کے اعدادوشمار اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ سی اے اے پاکستان نے کنگڈم آف سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ اقدام کو سراہا. اور پاکستان نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹ تک اس سہولت کی توسیع کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
گاکا ٹیم نے پاکستان کی روڈ ٹو مکہ تجویز سعودی حکومت تک پہنچانے کا اعادہ کیا اور معائنہ کی تسلی بخش تکمیل KSA کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافے کا باعث بنے گی جبکہ ٹیم اس مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی۔ اس موقع پر لیڈ گاکا انسپکٹر محمد الاجمی اور ڈائریکٹر سیکورٹی ائرکوموڈور شاہد قادر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، سفیر نے CAA کی جانب سے تمام ہوائی اڈوں پر دورے سے متعلق انتہائی عمدہ انتظامات کو سراہا جبکہ سعودی سفیر نے کہا کہ برادرانہ گرمجوشی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شہری ہوا بازی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا علاوہ ازیں سعودی سفیر نے اس دورے کو کامیاب بنانے کی کوششوں پر وزارت ہوا بازی کی بھی تعریف کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رجمان نے بتایا تھا کہ سات رکنی سربراہی ٹیم لیڈ انسپکٹر مسٹر محمد الاجمی کررہے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اے ایس ایف، ایئر لائنز کی سیکیورٹی اقدامات کی اسسمنٹ کرے گی اور گاکا ٹیم کارگو ہینڈلرز اور گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی سیکیورٹی کے عمل کی جانچ پڑتال بھی کرے گی جبکہ ٹیم تیسرے مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی، ترجمان کے مطابق سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد براہ راست سعودی عرب جانے والی پروازوں کو ائرپورٹس پر فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے.