غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا

ریاض: غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری جاری کردی گئی ہے، سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ائیر لائنز جو عمرہ زائرین کو لینے سعودی ائیرپورٹ آرہی ہیں ان کا عملہ جہاز سے باہر نہ نکلے، غیر ملکی جہازوں کا عملہ مسافروں کو لے کر وہیں سے واپس روانہ ہوجائے۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سعودی حکومت نے غیرملکی ایئرلائنز کے عملے سے یہ بھی کہا ہےکہ وہ جہاز کے اندرہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو ہاتھ نہ لگائیں‌ تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں‌

Comments are closed.