ریاض: تبدیلی پاکستان کی بجائے سعودی عرب میںآنے لگی ، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت کی اجازت، خواتین کیلئے عبایا کی شرط ختم کردی ہے، جس کے بعد اب سعودی خواتین میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، دوسری طرف سعودی حکام کا کہنا ہےکہ یہ اقدام معیشت کو بہتر بنائے گا ،محکمہ سیاحت کے سربراہ احمد الخطیب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے اس نئے قدم سے سعودی عرب کی مجموعی پیداوار میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگا۔
![]() | ہسپتال میدان جنگ بن گیا، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 ڈاکٹر گرفتار، کے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا |
ذرائع کے مطابق اس سے قبل سعودی عرب میں صرف مسلمان سیاحوں کو حج یا عمرہ کرنے کی اجازت ہوتی تھی یا پھر ایسے افراد کو وزٹ ویزا جاری کیا جاتا تھا جن کے رشتہ دار وہاں مقیم ہوں۔یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کے مقدس مقامات کی وجہ سے انتہائی اہمیت رکھنے والے ملک میں عام غیر ملکیوں کے لیے سیاحت کا اعلان کردیا گیا۔
![]() |
لیکن حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد دنیا کے ہر ملک کا شہری اہم ترین اسلامی ملک کا دورہ کر سکے گا۔ جہاں سعودی عرب نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سیاحت کی اجازت دی ہے، وہیں حکومت نے غیر ملکی خواتین کے لباس میں بھی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں عبایا نہ پہننے کی بھی اجازت دی ہے۔
![]() | شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے |