باغی ٹی وی : سعودی حکومت نے ورکرز کے لیے اقامہ اور ویزہ توسیع کے لیے سروس شروع کردی
سعودی حکومت نے 14 مارچ 2021 کو ورکرز کے معاہدوں اور کفالہ کی منتقلی ایگزٹ ری انٹری ویز اور فائنل ایگزٹ
کے قوانین میں کچھ ترامیم کا اعلان کیا ہے ۔ عوامی سہولت اور آگاہی کے لئے ان ترامیم کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔
نوٹ: کسی بھی ابہام کی صورت میں سفارت خانہ یا سعودی لیبر آفس سے رجوع کریں۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
🎀 ورکر کی اقامہ منتقلی کی آزادی کی سروس
⛄ سروس کی تعریف
یہ ایک ایسی سروس ہے جو تصدیق شدہ معاہدوں کے مطابق تارکین وطن کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ میں ملازمت کی منتقلی کا اہتمام کرتی ہے جو دونوں فریقوں کے مابین معاہدے اورطے شدہ شرائط و ضوابط کی روشنی میں مندرجہ ذیل شرائط پر ہوگی:۔
⛄ سروس سے استفادہ کرنے کی شرائط:
1) یہ کہ ورکر لیبر نظام کے تحت پیشہ ور کارکنوں میں سے ایک ہے ۔
2) کارکن نے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ داخل ہونے سے موجودہ آجر کے ساتھ 12 ماہ مکمل کر لئے ہیں۔
3) ورکر آن ڈیوٹی ہے۔
4) ورکر کی خدمت منتقل کرنے کے لئے کوئی اور درخواست نہیں ہے۔
5) ملازمت کے معاہدے میں نوٹس کی شرط ہونے کی صورت میں نوٹس کی پابندی کرنا ضروری ہے۔
⛄ صورتحال جس میں سروس کی منتقلی بغیر شرائط کے لاگو ہو گی۔
1) ورکر کے پاس معاہدے کی عدم موجودگی (معاہدہ داخلے کے تین ماہ کے اندر رجسٹر ہونا ضروری ہے)۔
2) مسلسل تین ماہ تک ورکر کی تنخواہ کی عدم ادائگی۔
3) ورکر کے سعودی عرب میں داخل ہونے سے 90 دن تک آجر کی طرف سے ورک پرمٹ کا عدم اجراء۔
4) ورکر کا ورک پرمٹ یا اقامہ ختم ہونا۔
5) ورکر کی منتقلی کے لئے موجودہ آجر کی اجازت۔
6) آجر کی بصورت سفر و قید و وفات یا اور وجوہات کی بنا پر عدم موجودگی ۔
7) ورکر کی طرف سے تجارتی کور اپ کی نشاندہی بصورت یہ کہ ورکر ملوث نہ ہو۔
⛄ خدمت سے فائدہ اٹھانے کے لئے شرائط:
+ ورکر اور نئی کمپنی کا وزارت انسانی ترقی اور سماجی بہبود کے "قوی” پلیٹ فارم کی نئی سہولت میں رجسٹر ہونا۔
+ "قوی” پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ملازمت کی پیش کش ہونا ۔
⛄ خدمت کی درخواست کرنے کے طریقہ کار
+ سروس چار مرحلوں میں مکمل ہوتی ہے۔
+ نئی اسٹیبلشمنٹ "قوی” پلیٹ فارم کے ذریعے ملازم کی خدمت کی منتقلی کی پیش کش کرتی ہے۔
+ ورکر ملازمت کی پیش کش پر نظرثانی کرتا ہے اور (قوی) پلیٹ فارم کے ذریعے ہی (قبول / مسترد) کا اختیار کرتا ہے۔
+ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو ورکر کی منتقلی کی درخواست سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
+ نوٹس کی مدت کا حساب شروع ہو جاتا ہے۔
⛄ "قوی” پلیٹ فارم پر سروس کو مکمل کرنے کے اقدامات :
1) سہولت کے اکاؤنٹ میں لاگ آن کریں۔
2) الیکٹرانک سروس سے "ملازم منتقلی” کی خدمت کا انتخاب کریں۔
3) "خدمت کی منتقلی کی سروس” منتخب کریں۔
🌍 عام سوالات
⛄ کیا یہ خدمت کاروباری مالکان کو ویزا کے اجرا پر اثر انداز ہوگی؟
😶 نہیں۔
⛄ جب معاہدہ کی مدت پوری کرنے سے قبل ورکر چھوڑ کر چلا جائے تو کیا موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو فوری ویزا دیا جائے گا؟
😶 ہاں ، کمپنی کو شرائط و ضوابط کے مطابق فوری ویزا دیا جائے گا۔
⛄ کیا غیر ملکی ورکر سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد اپنے پہلے سال کے دوران ملازمت منتقل کرسکتا ہے؟
😶 ہاں ، مگر موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی منظوری درکار ہو گی۔
⛄ کیا نوکری کی نقل و حرکت کی خدمت میں گھریلو ملازمین شامل ہیں؟
😶 نہیں۔
⛄ کیا وہ ورکر جس پر ڈیوٹی سے غیر حاضری کی شکایت درج ہو وہ نوکری کی منتقلی کی سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
😶 نہیں۔
⛄ معاہدے سے متعلق تعلقات کے خاتمے کے لئے نوٹس کی مدت کا حساب کس طرح کیا جاتا ہے؟
😶 نوٹس کی مدت ملازمت کی پیش کش کو قبول کرنے اور موجودہ آجر کو مطلع کرنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔
⛄ اگر نوٹس کی مدت معاہدہ میں متفقہ مدت سے کم ہو تو کیا طریقہ کار ہے؟
😶 کم سے کم مدت کا حساب لگایا جاتا ہے۔
⛄ کیا ورکر کو اقامہ اور ورک پرمٹ حاصل کرنا ہو گا ، یا معاہدہ کافی ہے؟
😶 غیر ملکی ورکر کو اقامہ ، ورک پرمٹ ، اور تصدیق شدہ معاہدہ حاصل کرنا ہوگا۔
⛄ کیا غیر ملکی مزدور کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعہ پیش کردہ ملازمت کی پیش کش کی منظوری کے بعد کوئی سرکاری فیس ادا کرنا ہوگی؟
😶 نہیں بلکہ نئی کمپنی سروس سے متعلقہ فیس ادا کرے گی۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
🎀 ایگزٹ ری انٹری ویزا کی سروس
⛄ سروس کی تعریف
+ یہ سروس ایک غیر ملکی ورکر کو”آبشر” پلیٹ فارم میں اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ کام کے معاہدے کی مدت کے دوران ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرنے کے لئے درخواست جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
⛄ خدمت استعمال کرنے کے ضوابط
+ یہ کہ غیر ملکی ورکر لیبر نظام کی شرائط کے مطابق پیشہ ورانہ ملازم ہو۔
+ کہ ورکر کے پاس صحیح طریقے سے تصدیق شدہ معاہدہ ہو۔
+ ورکر کا اقامہ درست ہو اور اس کی مدت اسکے سفر جا کر واپس آنے کی مدت سے زیادہ ہو۔
+ ورکر کا پاسپورٹ کم از کم 90 دن کے لئے کار آمد ہو۔
+ ایگزٹ ویزا کی درخواست دیتے وقت ورکر مملکت کے اندر موجود ہو۔
+ ورکر پر ٹریفک کی خلاف ورزی کا کوئی جرمانہ نہ ہو۔
+ فیس کی ادائگی کی جائے۔
+ ورکر ابشر کے ذریعے اس بات کو تسلیم کرے کہ اس کو اپنے آجر کی طرف سے دی گئی چھٹی کی مدت کے اختتام سے پہلے واپسی میں ناکامی کی صورت میں لاگو کئے جانے والے اقدامات کی سمجھ ہے۔
⛄ ایگزٹ۔ ری انٹری سروس کی تفصیلات :
+ ورکر اپنا اکاؤنٹ ابشر پلیٹ فارم "افراد” پر بنائے گا۔
+ ورکر ایگزٹ ری انٹری ویزا درخواست کے مالی اخراجات برداشت کرے گا۔
+ یہ سروس غیر ملکی ورکر کو اپنے فیملی ممبران کے لئے بھی ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کی درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔
+ ورکر ایگزٹ ری انٹری ویزا کو کینسل کرسکتا ہے۔
+ اگر ورکر اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور معاہدہ کی تکمیل کے لئے واپس نہیں آتا تو اس پر مستقل طور پر سعودی عرب میں کام کیلئے آنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔
🌍 عام سوالات
⛄ کیا یہ سروس آجر کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرنے کی سہولت کو ختم کردے گی؟
😶 نہیں یہ ایک اضافی سروس ہے جو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے مہیا کی گئی ہے۔
⛄ کیا غیر ملکی ورکر کی طرف سے ایگزٹ ری انٹری ویزا کی درخواست پر آجر کو کوئی فیس ادا کرنا پڑے گی؟
😶 نہیں۔
⛄ کیا آجر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ غیر ملکی ورکر کی طرف سے جاری کردہ ایگزٹ ری انٹری ویزا کینسل کر سکے؟
😶 نہیں۔
⛄ کیا معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کیا جاسکتا ہے؟
😶 نہیں۔
⛄ کیا کوئی غیر ملکی ورکر اپنے فیملی ممبران کے لئے ایگزٹ ری انٹری کی درخواست کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔
⛄ غیر ملکی ورکر کے چلے جانے اور معاہدہ کی تکمیل کے لئے واپس نہ آنے کی صورت میں کیا کاروائی کی جاتی ہے؟
😶 اس پر سعودی عرب میں مستقل طور پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں قابل اطلاق جرمانے بھی لاگو ہونگے۔
⛄ ایگزٹ ری انٹری ویزہ کی مدت کتنی ہے؟
😶 ویزا جاری کرنے کی تاریخ سے تیس دن ۔
⛄ کیا غیر ملکی ورکر کو ملٹی پل ری انٹری ویزا جاری کرنے کا اختیار ہے؟
😶 نہیں۔
⛄ کیا غیر ملکی ورکر کو ری انٹری ویزا کی میعاد بڑھانے کا اختیار ہے؟
😶 نہیں۔
⛄ کیا آجر بیرون ملک مقیم ورکر کے جاری کردہ ایگزٹ ری انٹری ویزا میں توسیع کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀
🎀 فائنل ایگزٹ ویزا سروس
⛄سروس کی تعریف
+ یہ سروس ایک غیر ملکی ورکر کو”آبشر” پلیٹ فارم میں اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ کام کے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر یا دوران معاہدہ فائنل ایگزٹ ویزا جاری کرنے کے لئے درخواست جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
⛄ خدمت استعمال کرنے کے ضوابط
+ یہ کہ غیر ملکی ورکر لیبر نظام کی شرائط کے مطابق پیشہ ورانہ ملازم ہو۔
+ کہ ورکر کے پاس درست طریقے سے تصدیق شدہ معاہدہ ہو۔
+ ورکر کا اقامہ کارآمد ہو ۔
+ ورکر کا پاسپورٹ کم از کم 60 دن کے لئے کار آمد ہو۔
+ ویزا کی درخواست دیتے وقت ورکر مملکت کے اندر موجود ہو۔
+ ورکر کے نام کوئی گاڑی نہ ہو۔
+ ورکر پر ٹریفک کی خلاف ورزی کا کوئی جرمانہ نہ ہو۔
+ ورکر پر کسی قسم کا کوئی حکومتی جرمانہ یا بقایاجات نہ ہوں۔
+ ورکر ابشر کے ذریعے اس بات کو تسلیم کرے کہ اس پر اپنے معاہدے کی تکمیل سے پہلے خروج نہائی کے فیصلے اور ابشر کے ذریعے درخواست دینے کی صورت میں کیا اقدامات لاگو ہونگے۔
سروس کی تفصیلات:
+ آبشر پلیٹ فارم "افراد” پر ورکر کے اکاؤنٹ کا ہونا۔
+ یہ سروس غیر ملکی ورکر کو اپنے فیملی ممبران کے لئے بھی فائنل ایگزٹ ویزا کی درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔
+ ورکر فائنل ایگزٹ ویزا کو کینسل کرسکتا ہے۔
+ اگر ورکر اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور معاہدہ کی تکمیل کئے بغیر سعودی عرب سے فائنل ایگزٹ پر چلا جاتا ہے تو اس پر سعودی میں کام کیلئے آنے پرہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دی جائیگی۔
🌍 عام سوالات
⛄ کیا یہ سروس آجر کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے فائنل ایگزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت کو ختم کردے گی؟
😶 نہیں یہ ایک اضافی سروس ہے جو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے مہیا کی گئی ہے۔
⛄ کیا غیر ملکی ورکر کی طرف سے ایگزٹ ویزا کی درخواست پر آجر کو اطلاع دی جائیگی؟
😶 ہاں ورکر کی طرف سے کاروائی مکمل ہونے سے دس دن پہلے آجر کو نوٹس دیا جائے گا ۔
⛄ فائنل ایگزٹ ویزہ کی مدت کتنی ہے؟
😶 ویزا جاری کرنے کی تاریخ سے پندرہ دن ۔
⛄ اگر ورکر فائنل ایگزٹ کی مدت ختم ہونے تک سعودیہ سے باہر نہیں جاتا تو کیا کاروائی کی جائیگی؟
😶 یہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جائیگی اور قانون کے مطابق اس پر سزا عائد کی جائیگی۔
⛄ کیا کوئی غیر ملکی ورکر اپنے فیملی ممبران کے لئے فائنل ایگزٹ کی درخواست کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔
⛄ کیا کوئی غیر ملکی ورکر اپنا اور اپنے فیملی ممبران کے فائنل ایگزٹ کینسل کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔
⛄ اگر غیر ملکی ورکر معاہدہ کی تکمیل کئے بغیر فائنل ایگزٹ پر چلا جائے تو اس صورت میں کیا کاروائی کی جاتی ہے؟
😶 اس پر مستقل طور پر سعودی عرب میں کام کیلئے آنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔








