سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی میں کی مزید توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعوی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے 23 اپریل سے ایک ماہ کے لیے یمن میں مکمل جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کیا ہے، ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں 2 ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی گئی تھی- 8 اپریل سے جنگ بندی کا آغاز اقوام متحدہ کی درخواست پر کیا گیا تھا، اب اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے

ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کے پیش نظر یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ جنگ بندی کے دوران متحارب فریق کورونا وائرس سے نمٹنے کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کریں-عرب اتحاد نے ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ رمضان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور یمنی بھائیوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کے لیے خصوصی اقدام کے جذبے سے کیا ہے-

دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،ترجمان حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں،

سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ یمن میں اتحادی فوج کی فائربندی خطےمیں استحکام لائےگی،ایک ماہ پرمشتمل سیز فائر میں کوئی فریق بدامنی کی کوشش نہیں کرے گا،سعودی عرب اقوام متحدہ کے یمن میں ایچ آرپی پروگرام میں500 بلین ڈالرکی امداد دے گا، سعودی عرب وبائی امراض سےنمٹنے کیلئے مزید25ملین ڈالرکی امدادبھی جاری کرے گا،دیکھناہےحوثی باغی اب کیسے یمنی عوام کی صحت محفوظ اوربالاتررکھتے ہیں

Shares: