سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم ترین شخص وفات پاگئے

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم ترین شخص وفات پاگئے

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم ترین رکن شہزادہ خالد بن فیصل بن سعد الاول بن عبدالرحمان آل السعود انتقال کرگئے۔

شہزادہ خالد بن فیصل کا انتقال گزشتہ روز ہوا اور آج کی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ شہزادہ خالد مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی سارہ کے صاحبزادے تھے اور ان کے دادا سعد الاول شاہ عبدالعزیز کے سگے بھائی تھے۔

شہزادہ فیصل کا تعلق شاہی خاندان کی شاخ امیر سعد الاول سے تھا۔
واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن فیصل بن سعد الاول بانی مملکت کے نواسے او ر شاہ عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی سارہ کے صا حبزادے تھے۔ شاہی خاندان کی معروف شاخ امیر سعد الاول سے تعلق رکھتے تھے۔ سعد الاول بانی مملکت کے سگے بھائی تھے۔

Comments are closed.