امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتوں سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے سفارتی تقرر کے ڈاکیومنٹس وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیے۔
امریکہ میں پہلی سعودی خاتون سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے اپنے تقرر کے کاغذات امریکی صدر کو پیش کردیے .شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "میں نے عزت مآب امریکی صدر کو واشنگٹن میں بطور سعودی سفیر اپنی سفارتی اسناد تقرر پیش کیں۔ اس موقع پر میں نے خادم الحرمین الشریفین اور مملکت کے ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر اور عوام کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا”۔
سعودی خاتون سفیر نے مزید کہا کہ "میں قومی مفادات اور ہم وطنوں کی خدمت کے لیے اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات مضبوط بنانے کے واسطے تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی”۔
شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان امریکا میں سعودی سفیر کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔








