24 گھنٹے قبل سعودیہ میں فوت ہوئے پاکستانی کی لاش پڑی ہے، سفارتخانہ تعاون کرنے کو تیار نہیں،پاکستانی کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے قبل سعودیہ میں فوت ہوئے پاکستانی کی لاش پڑی ہے، سفارتخانہ تعاون کرنے کو تیار نہیں، پاکستانی شہری نے اپیل کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی شہری طاہر خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ریاض میں 24 گھنٹوں سے پردیسی بھائی کا لاش پڑا ہوا ہے۔ پاکستانی سفارت خانی سے کئی بار رابطوں کے بعد کوئی امداد نہ مل سکا۔ باقی اپ خود اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہے۔ خدارا یہ جانور نہیں انسان ہے۔

شہری طاہر خان کا کہنا تھا کہ ریاض میں پاکستانی شہری کی لاش پڑی ہے، کل گیارہ بجے فوتگی ہوئی ہم سفارتخانے سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن وہ میت واپس بھجوانے کے لئے ہماری مدد نہیں کر رہے، وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاش کو واپس بھجوانے کے لئے ہماری مدد کی جائے

طاہر خان کا کہنا تھا کہ حکومت اووسیز پاکستانیوں کے لئے اقدامات کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن جب کوئی بیرون ملک فوت ہو جاتا ہے تو لاشوں کی واپسی کے لئے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سفارتخانہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کرتا،

Comments are closed.