اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی شہری کو اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے مذکورہ اہلکار کو برطرف کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سعودی مسافر اپنی فیملی کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس ایف اہلکار نے بیٹیوں کے سامنے مسافر کو تھپڑ رسید کیا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعے کے بعد متاثرہ فیملی کو اے ایس ایف کے دفتر لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ فیملی نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا، ایس ایف حکام کے مطابق، واقعے کی فوری تحقیقات کی گئیں اور اہلکار کو ضابطے کی خلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متاثرہ فیملی پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس سعودی عرب روانگی کی تیاری کر رہی تھی کہ یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار
بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال، بھارتی مسلم خاندان نے ہندو شادی بچا لی
ایوب میڈیکل کالج میں کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی، جعلی گارنٹی پر ادائیگی کا انکشاف
پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف
فرانس: 300 بچوں سے زیادتی کے اعتراف پر سابق سرجن کو 20 سال قید دینے کی سفارش








