وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلی محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ان تھک محنت نظر آرہی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی اور لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اورپلاننگ کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے۔محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری وزیر اعلی عملدرآمد اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔محسن نقوی
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے۔ عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔ سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر ایک سے اچھا تعلق رکھنا چاہیے اوربغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ بہترین سروس ڈلیوری سے ترقی کے راستے خود بخو دکھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں تبادلے سے نہ گھبرائیں بلکہ تجربہ حاصل کریں۔ تعمیر و ترقی کے لئے خواتین کا مساوی کردار ضروری ہے، سول سروسز میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند امر ہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بھی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سروسز، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.
وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم لئلہ روڈاور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہے کہ دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات اور چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،
پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے
شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی
وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا
انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔
پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب
ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے