سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی میں حفظ قرآن کریم مقابلہ کا انعقاد

سعودی عرب ھر وقت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رھے گا
0
174
salafia

جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی اور جامعہ سلفیہ کے اشتراک و تعاون سے عظیم الشان مقابلہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد بھر کے حفظ قرآن کے مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا، ساتھ ہی جامعہ سلفیہ گرلز سیکشن میں رواں تعلیمی سال کا آل جامعہ تعلیمی وثقافتی مقابلہ بھی منعقد ھوا ، دونوں مقابلوں کے مشترکہ اختتامی تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب جناب نواف بن سعید المالکی ،اور سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی جناب شیخ یحییٰ بن علی سفیانی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے،

رئیس الجامعہ حافظ شیخ محمد شفیق ،شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ اسلام آباد علامہ ابراہیم خلیل الفضلی سمیت دیگر مقامی علمائے کرام اور معززین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں پروگراموں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سمیت تمام شرکائے مقابلہ میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک پاکستان کو انتہائی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ھے، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال آج کا یہ منفرد پروگرام ھے جس کا مقصد امت مسلمہ کو قرآن کریم کے فیوض وبرکات سے فیضیاب کرانا ھے، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب ھر وقت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رھے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رئیس الجامعہ حافظ شیخ محمد شفیق نے عزت مآب سعودی سفیر اور حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے دینی، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کو دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب کرنے اور دو طرفہ دوستی ومحبت کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ قرار دیا.
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

Leave a reply