سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کر دی گئی ہے۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی ہے، جب کہ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔مرحوم شہزادہ کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، حکومتی عہدیداران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایوان شاہی نے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام متعلقہ افراد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت نے بھارت کو پاکستان کے خلاف خطرناک حکمت عملی اپنانے پر اُکسایا

ایران کے میزائل حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی

ایران کے میزائل حملے کے وقت ٹرمپ سچویشن روم میں موجود تھے

ایران کے میزائل حملے سے قبل امریکا نے جنگی طیارے منتقل کردیے تھے

سعودی عرب کی قطر میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملے کی مذمت

Shares: