ابوظہبی: سعودی فوجی اتحاد میں دراڑیں پیدا ہونے لگیں، سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی متحدہ عرب امارات نے اپنی 70 فیصد فوج وطن واپس بلالی۔ متحدہ عرب امارات سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی ہے، جس کی فوج کے انخلا کے بعد یمن جنگ میں سعودی عرب کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی تقریباً دس ہزار کے قریب فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کھڑی تھی جن میں سے ستر فیصد فوج واپس بلا لی گئی ہے۔اماراتی فوجیوں کی واپسی سے سعودی عرب کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے. یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امارات نے یہ فیصلہ امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کے بعد کیا ہے.