سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ 4 روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں اور نائب وزراء حج عمرہ، سیاحت، سربراہ سعودی ایئرلائنز اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں، نیواسلام آبادائیرپورٹ پرنگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نےوفد کا استقبال کیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر توفیق حرمین الشریفین کےانتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں جبکہ سعودی وزیر حج وعمرہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام سے حج اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے تاہم ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے علاوہ صدرعارف علوی ، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
سونے کی قیمتوں میں کمی
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ اور ان کے وفد کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ ریاست کے مہمان ہوں گے۔ان کے دورے میں حج اور عمرہ زائرین کو سہولتیں مہیّا کرنے اور طریق مکہ منصوبے کو پاکستان کے دیگر شہروں تک توسیع دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں انھوں نے بتایا کہ سعودی وزیر کی قیادت میں سعودی محکمہ شہری ہوابازی، ایئر لائنز اور دیگر محکموں کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی پاکستان آرہا ہے اور ان کا دورہ مذہبی سیاحت، شہری ہوا بازی اور ایئرلائنز کے لیے تعاون بڑھانے کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جبکہ یادرہے کہ سعودی عرب نے 2019ء میں پاکستان اور چار دیگر ممالک میں طریق مکہ اقدام متعارف کرایا تھا۔اس کے تحت عازمین حج کے روانگی کے ہوائی اڈوں پر حج ویزا، کسٹمز اور صحت کی ضروریات سے متعلق خدمات مہیا کی گئی تھیں۔اس طرح ان کی مملکت میں آمد پر وقت کی کافی بچت ہوئی تھی اور انھیں ہوائی اڈوں سے براہ راست ان کی جائے قیام ہوٹلوں میں پہنچایا گیا تھا۔ رواں سال اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر26 ہزار سے زیادہ پاکستانی عازمین حج نے اس منصوبے سے فائدہ اٹھایا۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مستقبل میں حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے سعودی وزیر کے دورے کے موقع پر مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر بھی دست خط کیے جائیں گے۔نیز نئی مردم شماری کے تحت پاکستان کی آبادی کے مطابق حج کوٹا بڑھانے کی بھی بات کی جائے گی اور اگر وہ (سعودی وفد) راضی ہوجاتے ہیں تو نئی مردم شماری کی بنیاد پر پاکستان کا حج کوٹا دنیا میں سب سے زیادہ ہوگا۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے علاوہ صدرعارف علوی ،نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی وفد حج، عمرہ اور مذہبی سیاحت سے وابستہ افراد سے بھی ملاقات کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سے گذشتہ کئی سال سے عمرہ کے لیے حجاز مقدس جانے والے زائرین کی شرح سب سے زیادہ ہے اور پاکستان حجاج کرام کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔








