سعودی عرب میں کروڑوں ریال کا فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، طریقہ وار دات جان کر حیران رہ جائیں
سعودی عرب میں 3.5 کروڑ ریال کا فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، طریقہ وار دات جان کر حیران رہ جائیں
باغی ٹی وی : سعودی عرب ریاض کی پولیس نے مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ گینگ کا پتہ چلا لیا . پولیس کے مطابق یہ گینگ تین صوبوں مکہ مکرمہ ، عسیر اور الشرقیہ میں کام کر رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک 24 غیر ملکی باشندوں پر مشتمل ہے کہا جا رہا ہے کہ ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ جو کہ تیس سے پچاس سال کے درمیان عمروں کے ہیں.
پولیس کے مطابق ان افراد نے دھوکہ اور جعل سازی کے ذریعے مجموعی طور پر 3.5 کروڑ ریال کا فراڈ کیا ہے . یہ گروہ شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کو جھوٹے دعوؤں پر مشتمل موبائل مسجز کے کر کے انہیں مالی انعامات جیتنے کا دھوکہ دیتے تھے . یا بینک معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا کہ کر فراڈ کرتے تھے ۔
معلومات کے حصول کے بعد یہ نو سر باز افراد مالی رقوم ہتھیارنے کی کارروائیوں پر عمل درامد کیا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے واسطے استعمال میں لاتے تھے۔ علاوہ ازیں 67506 سعودی ریال بھی ضبط کیے گئے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ضابطے کے تحت ابتدائی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔