سعو دی عرب میں آثار قدیمہ دریافت

0
28

سعودی عرب میں یوں تو آثار قدیمہ کے بہت سی ایسی اقسام ہیں جن کا تاریخ میں اہم حصہ ہے ، ہزاروں سال قبل کے آثار قدیمہ ہیں اب حال ہی میں تازہ ترین دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کا اس وقت بہت چرچا ہے.

سعودی عرب میں سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق جنرل اتھارٹی نے حائل صوبے میں آثار قدیمہ کا ایک مقام دریافت کیا ہے جو قبل مسیح سے ایک ہزار سال قبل کے زمانے کا ہے۔ یہ مقام حائل شہر کے مغرب میں تقریبا 205 کلو میٹر کی دوری پر الشملی ضلع کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

حائل صوبے میں سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق جنرل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر زیاد المصیول نے بدھ کے روز بتایا کہ حالیہ دریافت حائل صوبے میں آثار قدیمہ کے خزانوں میں ایک بڑا اضافہ ہے جو علاقے میں سیاحت کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی اس مقام کو سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار کرنے پر کام کرے گی۔

Leave a reply