سعودیہ میں بھی تبدیلی آگئی ، امریکی میڈیا سراہنے پر مجبور

0
32

سعودیہ میں بھی تبدیلی آگئی ، امریکی میڈیا سراہنے پر مجبور

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کی تبدیلی کو امریکا بھی سراہنے گا. نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کی سیاحتی حکمت عملی موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی دھائیوں سے بند رہنے کے بعد سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ہیں۔ مُملکت ایک بار پھرعالمی سیاحت کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ رواں سال سعودی عرب میں ہوٹلوں کی سرگرمیوں میں پچھلے سال کی نسبت غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجراء کے ساتھ ہی خود کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پرپیش کیا ہے۔ یہ سعودی عرب کی نمایاں پالیسی میں اہم تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے ملک میں اربوں ڈالر کے سیاحتی منصوبے لگائے ہیں۔ نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں پرانحصار کم کرکے کاروبار اور نجی شعبے میں کام کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں سعودی عرب کی معیشت میں مزید بہتری کے آثار نمودار ہو رہے ہیں اور معیشت تیزی کے ساتھ شاہراہ ترقی پرگامزن ہے۔

Leave a reply