سعودی عرب میں زندگی کا معمول شروع آج اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا فیصلہ

سعودی عرب میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے اور آج اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا فیصلہ

باغی ٹی وی : سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق جامع مساجد کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی تاکہ ایک جگہ رش نہ بڑھے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا سے متعلق حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا جمعے کا خطبہ ہی دیا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا جو اب نرم کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں 611 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 93 ہزار 157 تک پہنچ چکی ہے.
واضح‌ رہے کہ عودی عرب میں 28 مئی کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے،سعودی عرب میں اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جاے گا،

ملک بھر میں کاروباری زندگی بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے،21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی،مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں کے کرفیو اوقات میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا. 31مئی سے 20 جون تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا.

Comments are closed.